میرے ساتھ ساتھ ہے ان کا کرم
میری ناؤ کو ہے ڈر کیسا جبکہ ناخدا ہیں وہ
میں جہاں کہیں بھی ہوں گی جو پکاروں گی انہیں
وہ مدد کو آئیں گے کہ میرے آسرا ہیں وہ
جو بھٹک جاؤں گی میں راستوں میں ادھر ادھر
راستہ دکھانے آئیں گے میرے راہنما ہیں وہ
میں ان کے شہر کی گلیوں کی خاک بن جاؤں
میں ان کے در کی گدا ہوں میرے شہنشا ہیں وہ