تم ہی ہو دم بہ دم تم ہی ہو جا بہ جا
میرے محبوب رب میرے پیارے خُدا
تو ہے مالک،زمین و فلک ہیں تیرے
جن و انساںملائک مَلک ہیں تیرے
ابتدا ہو تمہی تم ہی ہو انتہا
میرے محبوب رب
میرے پیارے خُدا
میں ہوں سرکش تیرا تو مہربان ہے
میرے پیچھے پڑا ایک شیطان ہے
میں پِھسل جاؤں نہ ہاتھ لے لو میرا
میرے محبوب رب
میرے پیارے خُدا
تو سزاوار ہے میں گنہگار ہوں
اپنے اعمال پراب شرمسار ہوں
اتنا نیچا ہوں کی آ رہی ہے حیا
میرے محبوب رب
میرے پیارے خُدا
تو ہے سچا کہ سچا بنایا مجھے
ایک معصومبچہ بنایا مجھے
نہ بُرا تھا مگر ہو گیا ہوں بُرا
میرے محبوب رب
میرے پیارے خُدا
یوں تو ہر چیز تیرے ہی نغمے کہے
تیرا عاجز گوہر صرف اتنا کہے
اِس گِرے شخص کو اپنا بندہ بنا
میرے محبوب رب
میرے پیارے خُدا