Add Poetry

میرے وطن کے لوگ

Poet: raja ghulam dastgir By: raja ghulam dastgir, Jhelum

کبھی آمریت تو کبھی جمہوریت کے فریب میں
پھنسائے جاتے ہیں میرے وطن کے لوگ

سیاستدانوں،جاگیرداروں،جرنیلوں کے مفادات کی
بھینٹ چڑھائے جاتے ہیں میرے وطن کے لوگ

سستی روٹی ،کپڑا اور مکان کے نعروں پر
ٹرخائے جاتے ہیں میرے وطن کے لوگ

عوام کے خادم تو ساتھ رکھتے ہیں محافظوں کا ہجوم
خودکش حملوں میں مارے جاتے ہیں میرے وطن کے لوگ

ہمدردیاں دکھائی جاتی ہیں فقط فوٹو سیشن کی حد تک
سیاسی قربان گاہوں میں لٹکائے جاتے ہیں میرے وطن کے لوگ

قائد نے دیکھا تھا جو خواب اسلامی جمہوریہ پاکستان کا
اس کی تعبیریں ڈھونڈتے پھرتے ہیں میرے وطن کے لوگ

Rate it:
Views: 476
04 Nov, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets