Add Poetry

میزان عمل

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

 بیان جومحبوب کے اوصاف کرتے ہیں
سرکارکی عظمتوں کااعتراف کرتے ہیں

میرے نبی کاحسن اخلاق تودیکھیے
اپنے دشمنوں کوبھی معاف کرتے ہیں

کرم کرے گااﷲ میزان عمل میں
زندگی سے اپنی جوانصاف کرتے ہیں

کعبہ کے چکرلگانے کاشوق نہیں
سنت رسول سمجھ کرطواف کرتے ہیں

کرکے رحمت دوجہاں کے چرچے
دل کے آئینے کوصاف کرتے ہیں

بنارکھے ہیں جنہوں نے اورمعبود
یوم الست سے وہ انحراف کرتے ہیں

موء من ہی نہیں وہ فرمایارب نے
نبی کے فیصلوں سے اختلاف کرتے ہیں

سب کتابوں سے عظیم کتاب ہے یہ
قرآن پہ اس لیے غلاف کرتے ہیں

نہیں جائے گابخیل جنت میں دوستو
بھائی ہیں ابلیس کے جواسراف کرتے ہیں

جھکاکے سردرسرورکونین پر
حقیقت میں بلنداپناگراف کرتے ہیں

خوف خدابھی رہے عشق رسول بھی
ایسی تربیت ہمارے اسلاف کرتے ہیں

کرتے ہیں محبت شفیع امت سے جو
کردارصدیقؔ اپناوہ شفاف کرتے ہیں

 

Rate it:
Views: 710
04 May, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets