اس نے کہا ان دنوں ریڈیو ٹی وی پہ تیری آواز نہیں آتی
میں نے کہا رمضان میں فون لائن ملائی نہیں جاتی
اس نے کہا تم ڈائریکٹ سٹوڈیو کیوں نہیں چلے جاتے
میں نے کہا اصغر جیسے لوگ کئی میزبانوں کو نہیں بھاتے
اس نے کہا ایسے لوگوں کی تعریف میں زمیں آسماں ملایا کرو
میں نےکہا وہ کہتے ہیں اتنا زیادہ مکھن نہ لگایا کرو
اس نے کہا یہ پری کون ہے جو تیری زندگی میں آئی ہے
میں نے کہا بڑی مشکل سے پیار کے جال میں پھنسائی ہے
اس نےکہا جھوٹی تعریفیں کرنےکا سلیقہ کس سےپایا ہے
میں نے کہا یہ ہنر ریڈیو ٹی وی کے میزبانوں نے سکھایا ہے
اس نےکہا کیا سلمیٰ اب بھی تیرے دل کی ندا ہے
میں نے کہا یورپ سے اب وہ آتی مانند باد صبا ہے