کسی غم گسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا
کہ جو میرے غم میں گھلا کیا اسے دل سے میں نے بھلا دیا
تیرے حسن خلق کی اک رمق میری زندگی میں نہ مل سکی
میں اسی میں خوش ہوں کہ شہر کے درو بام کو تو سجا دیا
میں تیرے مزار کی جالیو ں ہی کی مدحتوں میں مگن رہا
اور تیرے دشمنوں نے تیرے گھر پہ ہی قبضہ جما لیا
کسی غم گسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا
کہ جو میرے غم میں گھلا کیا اسے دل سے میں نے بھلا دیا