میں جسے لکھتارہابےشمارخط

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

میں جسے لکھتا رہا بےشمار خط
آج اس نے بھیجا ہےپہلی بار خط

جب پڑھتا ہوں اس کا دل نثارخط
جی چاہتا ہے بنا لوں گلےکاہارخط

اسےاپنےدل سے لگا کر رکھوں گا
یہ اس کا دلنشیں مشکبار خط

ایک بار پڑھنے سے جی نہیں بھرا
اسی لیے پڑھتا ہوں باربار خط

تکیےکہ نیچے رکھ کرسوؤں گا
میرے لیےرہے گا یہ یادگارخط

وہ چاہےمیرےخط کاجواب نہ دے
میں اسےلکھتارہوں گالگاتار خط

Rate it:
Views: 302
24 Apr, 2016