میں مسلمان ہوں اسلام کی پہچان ہوں میں
کافر سمجھے مجھے کہ ڈھلتی ہوئ شام ہوں میں
بڑی مشکل اگر آۓ تو بھی کامران ہوں میں
کٹا دوں دین کی خاطر سر، ایسا انسان ہوں میں
مرنے کے بعد بھی اپنوں کے لئے شان ہوں میں
زندہ رہ کے بھی سجدوں کے لیۓ قربان ہوں میں
میں کھو گیا ہوں کہاں کیوں یوں پریشان ہوں میں
مجھے چلنا ہے دین پر کہ مسلمان ہوں میں