کیا تم نے رب کو دیکھا ہے
ہاں میں نے رب کو دیکھا ہے
جنگ کے میدان میں
بے سر و سامانی میں
کفار کے بھاری لشکر پر
چند سو مسلم حاوی ہوئے
تب میں نے رب کو دیکھا تھا
کیا تم نے رب کو دیکھا ہے
ہاں میں نے رب کو دیکھا ہے
جب ناؤ بھنور میں پھنس گیٰ
اور امید کی کوئی کرن نہیں
تب اس نے چلایا ہواؤں کو
اور ساحل سے ملایا مسافر کو
تب میں نے رب کو دیکھا تھا
کیا تم نے رب کو دیکھا ہے
ہاں میں نے رب کو دیکھا ہے
جب دنیا ساری عدو ہوئی
اور ظلم کا سکہ چل پڑا
تب بچایا اس باتدبیر نے
پھر سازش سب ناکام ہوئیں
تب میں نے رب کو دیکھا تھا
کیا تم نے رب کو دیکھا ہے
ہاں میں نے رب کو دیکھا ہے
جب رات کا اندھیرا گھیرا ہوا
اور آسمان سجا چاند تاروں سے
پھر سکوت چھایا خلقت پر
تب اس نے نکالا سورج کو
تب میں نے رب کو دیکھا تھا
کیا تم نے رب کو دیکھا ہے
ہاں میں نے رب کو دیکھا ہے
جب غفلت بھری تھی زندگی
تب حالت اضطراب میں
اک بار پکارا یا الله
پھر توبہ کے سب در کھلے
تب میں نے رب کو دیکھا تھا
کیا تم نے رب کو دیکھا ہے
ہاں میں نے رب کو دیکھا ہے