میں نے سوچا ہے رات بھر تم کو
کاش ہو جائے یہ خبر تم کو
زندگی میں کبھی کسی کو بھی
میں نے چاہا نہیں مگر تم کو
جانتی ہوں کہ تم نہیں موجود
ڈھونڈھتی ہے مگر نظر تم کو
تم بھی افسوس راہ رو نکلے
میں تو سمجھی تھی ہم سفر تم کو
مجھ میں اب میں نہیں رہی باقی
میں نے چاہا ہے اس قدر تم کو