Add Poetry

میں نے شہر مدینہ دیکھا ہے

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.SIDDIQUI, Lucknow

 اس زمیں کا نگینہ دیکھا ہے
میں نے شہر مدینہ دیکھا ہے

ہے مجسم خلوص سارا شہر
بغض دیکھا نہ کینہ دیکھا ہے

میزبانی وہ اہل یثر ب کی
اک الگ ہی قر ینہ دیکھا ہے

شرمسار عاصیوں کے ماتھے پر
سردیوں میں پسینہ دیکھا ہے

پار کرنے کو پاپ کا ساگر
سبز رنگی سفینہ دیکھا ہے

بھیڑ تشنہ لبوں کی زمزم پر
سیر ہو ہو کے پینا دیکھا ہے

روضتہ الجنتہ کے نمازی نے
راست جنت کا زینہ دیکھا ہے

کس نشے میں ہیں لوگ سب سرشار
جام ہیں یاں نہ مینا دیکھا ہے

زائر روضئہ نبی نے حسن
مغفرت کا خزینہ دیکھا ہے

Rate it:
Views: 653
10 Oct, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets