میں نےکہا ‘ اس نے کہا

Poet: دلاور فگار By: Bakhtiar Nasir, Lahore

میں نے کہا کہ رات سے بجلی بھی بند ہے
اس نے کہا کہ ہاتھ سے پنکھا جھلا کرو

میں نے کہا کہ شہر میں پانی کا قحط ہے
اس نے کہا کہ پیپسی کولا پیا کرو

میں نے کہا کہ کار ڈکیتوں نےچھین لی
اس نے کہا کہ اچھا ہے پیدل چلا کرو

میں نے کہا کہ سو کی بھی گنتی نہیں ہے یاد
اس نے کہا کہ رات کو تارے گنا کرو

میں نے کہا غزل پڑھی جاتی نہیں صحیح
اس نے کہا کہ پہلے ریہرسل کیا کرو

ہر بات پر جو کہتا رہا میں “ بجا ! بجا! “
اس نے کہا یونہی مسلسل بجا کرو

Rate it:
Views: 736
14 Aug, 2017