Add Poetry

میں پڑھتی ہوں دن رات قرآن آقاﷺ

Poet: By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

سلامت رہے میرا ایمان آقاﷺ
میں پڑھتی ہوں دن رات قرآن آقاﷺ

مجھے بھی عطا نواسوں کا سدقہ
"مری مشکلیں بھی ہوں آسان آقا"ﷺ

یہ صلے علٰی کے وضیفے کے بدلے
کھلے میریے ہونٹوں پہ مسکان آقاﷺ

بتا دے مجھے تیرے در کے علاوہ
کہاں فیض پاتے ہیں سلطان آقاﷺ

دعا ہے یہی میرے لب پر ہمیشہ
گزاروں مدینے میں رمضان آقاﷺ

ناموسِ رسالت کی خاطر ہمیشہ
ہے حاضر ، یہ حاضر مری جان آقاﷺ

اگر خاکِ بطحا کا تحفہ عطا ہو
ہو وشمہ نمانی پہ احسان آقاﷺ

Rate it:
Views: 282
19 Apr, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets