میں چھوڑ کے آیا ہوں دل جان مدینے میں
دل لگتا نہیں میرا ، ہے دھیان مدینے میں
سردار ہیں نبیوں کے اولاد ہیں ہاشم کی
رہتے ہیں وہاں سب کے سلطان مدینے میں
جنت سے کہیں بڑھ کے دیکھے ہیں حسیں منظر
کیا کیا تھے مرے دل میں ارمان مدینے میں
دربارِ محمد سے ملتی ہے جزا سب کو
ہر مرض کا ہوتا ہے درمان مدینے میں
سجدے میں دعائیں رو کر مانگ رہے تھے جو
دیکھے ہیں وہاں ایسے انسان مدینے میں
دنیا کے سبھی جھنجھٹ تم بھول ہی جاؤ گے
ہوتے ہیں وہاں بختہ ایمان مدینے میں
آتے ہیں وہاں عاشق بے لوث محبت سے
شہزاد نبی کی دیکھی شان مدینے میں