نظروں کو جھکاؤں
یا آج جی بھر کر دیدار کروں
میرے آقا آپ ہی بتایئں
میں کس طرح آپ کو سلام کروں
میں عرض اپنا غم کروں
یا آپ کی شان میں کوئی نعت پڑھوں
میرے آقا آپ ہی بتایئں
میں کس طرح آپ کو سلام کروں
میں دردود سے ہار بنوں
یا گلابوں سے فرش سجاؤں
میرے آقا آپ ہی بتایئں
میں کس طرح آپ کو سلام کروں
میں نفلوں کو سہارا لوں
یا آنسوؤں سے اظہار کروں
میرے آقا آپ ہی بتایئں
میں کس طرح آپ کو سلام کروں
میں بیان اپنی حاجات کروں
یا آپ کے حضور توبہ کی فریاد کروں
میرے آقا آپ ہی بتایئں
میں کس طرح آپ کو سلام کروں
میں آپ کے قدموں میں بیٹھ جاؤں
یا ادب سے کھڑے رہ کر غلام کا حق ادا کروں
میرے آقا آپ ہی بتایئں
میں کس طرح آپ کو سلام کروں
مدینے کے منظر کو آنکھوں میں سما لوں
یا بار بار آنے کی التجاء کروں
میرے آقا آپ ہی بتایئں
میں کس طرح آپ کو سلام کروں
میں آج ہی ٹوٹ کر بکھر جاؤں
یا چپ چاپ کرم کا انتظار کروں
میرے آقا آپ ہی بتایئں
میں کس طرح آپ کو سلام کروں
اپنی اک خواہش کو دل میں رکھوں
یا آپ کے در پر دعا کروں
میرے آقا آپ ہی بتایئں
میں کس طرح آپ کو سلام کروں