میں ہوا ہوں کہاں وطن میرا
Poet: کیان By: کیان, Nowsheraمیں ہوا ہوں کہاں وطن میرا
دشت میرا نہ یہ چمن میرا
میں کہ ہر چند ایک خانہ نشیں
انجمن انجمن سخن میرا
برگ گل پر چراغ سا کیا ہے
چھو گیا تھا اسے دہن میرا
میں کہ ٹوٹا ہوا ستارہ ہوں
کیا بگاڑے گی انجمن میرا
ہر گھڑی اک نیا تقاضا ہے
درد سر بن گیا بدن میرا
More Ameeq Hanafi Poetry






