Add Poetry

نئے اب حوصلوں سے یہ جہاں تعمیر کرنا ہے

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

نئےاب حوصلوں سے یہ جہاں تعمیر کرناہے
جبرکے سلسلوں کو تابہء زنجیر کرنا ہے

امنگ بھرنا جوانوں میں، نئے جزبے جگانےہیں
کہ اپنے قلم سے شعلہ بیاں تحریر کرنا ہے

جہالت کے اندھیروں کو بھی ہم نے ہی مٹاناہے
ملک میں عام دیکھو علم کی تنویر کرناہے

ہمارے دم سے اسکی رونقیں قائم، ترقی بھی
جو دیکھے خواب قائد نے وہی تعبیر کرناہے

صحیح و غلط کا یہ فرق ذہنوں میں جگاناہے
کہ مثبت سوچ پیدا کیسے ہو تدبیر کرناہے

مٹانی ہیں دلوں سے نفرتیں، ساری کدورت بھی
محبت، اور امن کی ہر جگہ تشہیر کرناہے

نہیں تھک بیچ رستے میں کہ منزل دور ہے تیری
تجھے شاہین کی طرح فلک یہ تسخیر کرنا ہے

علم اونچا ہے رکھنا اس وطن کا ہرجگہ ہم نے
شہیدان وطن کی ہم نے ہی توقیر کرنا ہے

بہت قربانیوں کے بعد ہے حاصل کیا ہم نے
جو چھینا غاصبوں نے پھر اسے جاگیر کرناہے

Rate it:
Views: 788
04 Sep, 2015
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets