Add Poetry

نئے سال کی پہلی صبح دیس کے نام۔۔۔

Poet: Tariq Iqbal Haavi By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore
Naye Saal Ki Pehli Subah Dais Ke Naam

اے نئے سال کی پہلی صبح
آج دھرتی پہ جب آنا تم
میرے دیس میں خوشیاں لانا تم
میرے دیس کے سارے لوگوں نے
مجبور بیچارے لوگوں نے
ہر سانس پہ زخم اُٹھائے ہیں
ہر روز ہی اشک بہائے ہیں
اِن اُداس مغموم دِلوں کے لئے
پیامِ مسرت لانا تم
اے نئے سال کی پہلی صبح
آج دھرتی پہ جب آنا تم
اس دیس میں جو فسادی ہیں
انتشاری ہیں، عنادی ہیں
جو سکون دِلوںکا لُوٹتے ہیں
جانے وہ کیوں نہیں ٹوٹتے ہیں؟
ان پر بجلی گرانا تم
اے نئے سال کی پہلی صبح
آج دھرتی پہ جب آنا تم
اس دیس کے بوڑھے ، بچوں میں
معصوم اور من کے سچوں میں
مدت سے سوئے شاہینوں میں
مدھم پڑے نگینوں میں
پھر زندہ تمنا جگانا تم
اے نئے سال کی پہلی صبح
آج دھرتی پہ جب آنا تم
میرے دیس میں خوشیاں لانا تم

Rate it:
Views: 1112
31 Dec, 2014
More Dua Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets