نھیں آتا مجھے فن کسی کو بھی منانے کا
فقط اتنا ہی کھتی ھوں
چلو اب مان جاؤ ناں
تمہارے نزدیک اگر میری ہنسی دلکش ہے
تو مسکرا کر کہتی ہوں
چلو اب مان جاؤ ناں
اگر تم دیکھنا چاہو میری آنکھوں میں آنسو
تو میں رو رو کے کہتی ہوں
چلو اب مان جاؤ ناں
سزا دینے سے ہوتی ہے اگر تسلی تمہاری
تو پھر میں کان پکڑ کرکہتی ہوں
چلو اب مان جاؤ ناں
دیکھو ایسے کسی سے روٹھنا اچھا نھیں ہوتا
اب میں بھت مان سے کہتی ہوں
چلو اب مان جاؤ ناں