Add Poetry

نازک گھڑی

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

سنا ہے کہ نفرت محبت کی پہلی کڑی ہوتی ہے
میں جہاں جاتا ہوں وہ پیچھے کھڑی ہوتی ہے

مجھ جیسے شریف آدمی کو بدنام کرنے کی خاطر
اس نے روز کوئی نئی کہانی گھڑی ہوتی ہے

اسے اپنے دل میں ایسے بسا رکھا ہے
جیسے فریم میں کوئی تصویر جڑی ہوتی ہے

سچی محبت کرنے سے پہلے ذرا سوچ لینا
اس طرح کے کاموں میں جدائی بڑی ہوتی ہے

سوچا تھا ہم بھی کسی ہم عمر کو چھیڑیں گے
پھر خیال آیا ایسے کاموں میں پٹائی بڑی ہوتی ہے

حسن کی عدالت میں جب پیش ہوتا ہے اصغر
اس کے لیے وہ بڑی نازک گھڑی ہوتی ہے

Rate it:
Views: 748
10 Sep, 2008
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets