Add Poetry

ناشتہ خُود ہی بنا لیتا ہے

Poet: Jafar Bashir By: Jafar Bashir, Al Khobar, Saudi Arabia

ناشتہ خُود ہی بنا لیتا ہے جانُو میرا
کیسے کہہ دوں کہ نہیں صبح کو سونے دیتا

پیمپر مُنّے کا بدل دیتا ہے بروقت
نہیں مُنّے کو وہ تھوڑا سا بهى رونے دیتا

گندے ہو جائیں کہیں ھاتھ نہ میرے
گھر کے برتن بھی نہیں مُجھ کو وہ دھونے دیتا

کیسے کہہ دُوں کہ مرے بچے کم ہیں
ضائع کوئی سال نہیں میرا و ہ ہونے دیتا

پیچھے پیچھے میرے وہ دُم کی طرح ہوتا ہے
کھونا چاہوں کہ نہیں مُجھ کو وہ کھونے دیتا

اُسے مار مار کے ترس اگر آ جائے
میری پلکیں ہیں نہیں مُجھ کو بگھونے دیتا

گھر کا ہر کام بھی خُود ہی وہ کر لیتا ہے
مجھے پتلا بھی نہیں تھوڑا سا ہونے دیتا
 

Rate it:
Views: 494
30 Jan, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets