نام نہاد پیر

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ایک دن پیر صاحب نے اپنے
چمچوں اور لوٹوں کو بلایا
بڑے جلال میں آ کر یہ فرمایا
اصغر توحید کا پرچار کرتا ہے
خراب ہمارا کاروبار کرتا ہے
ہمارے قہر سے نا ڈرتا ہے
یہ خود کو کیا سمجھتا ہے
ہم سے دشمنی کرنے کا
اسے مزہ چکھا دو
اس کی زندگی جہنم بنا دو
میری اس تقریر کی نقل
اصغر کو بھجوا دو
پیر صاحب کی باتیں
سن کر میں نے سلام بھیجا
کچھ ایسا پیغام بھیجا
آپ عیاشی کرتے ہیں
مرید بھوکے مرتے ہیں
میں حق کا پرچار کروں گا
اپنے الله کے سوا کسی
سے نا ڈروں گا

Rate it:
Views: 383
16 May, 2011