نامہ کوئی نہ یار کا پیغام بھیجیے

Poet: Akbar ilahabadi By: Asghar kalyal, Birmingham

نامہ کوئی نہ یار کا پیغام بھیجیے
اس فصل میں جوبھیجیے بس آم بھئیجیے

ایسےضرورہوں کےانہیں رکھ کےکھاسکوں
پختہ اگر ہوں بیس تو دس خام بھیجیے

معلوم ہی ہے آپ کو بندے کاایڈریس
سیدھےالہ آباد میرےنام بھیجیے

ایسانہ ہو کہ آپ یہ لکھیں جواب میں
تعمیل ہو گی پہلےمگردام بھیجیے

Rate it:
Views: 528
05 Aug, 2012