Add Poetry

نبی کا ذکر کیا مسکرا کے نعت پڑھی

Poet: علی اعجاز تمیمی By: علی اعجاز تمیمی, Hyderabad

نبی ﷺ کا ذکر کیا مسکرا کے نعت پڑھی
دلوں کے زخم چھپاۓ چھپا کے نعت پڑھی

تسلیاں نہ دلاسے ہی کام جب آۓ
تو غمزدوں کو بٹھایا بٹھا کے نعت پڑھی

درود پڑھنے لگے پھول، تتلیاں، جھرنے
اناۓ باد ِ صبا کو گرا کے نعت پڑھی

غبارٍ گردشٍ دوراں تھا گھیرنے والا
یہی تھا وقت بجاۓ دعا کے نعت پڑھی

کمالٍ سیرت و صورت نبی کی ذات بنے
خدا نے جونہی بناۓ ، بنا کے نعت پڑھی

نکل گیا مری نس نس سے برتری کا فسوں
رگوں میں عشق بسایا بسا کے نعت پڑی

وہ پل صراط پہ مدحت کا رنگ تھا اعجاز
کہ پل میں پار ہوا خلد جا کے نعت پڑھی

Rate it:
Views: 94
08 Jun, 2024
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets