Add Poetry

نبی کا واسطہ ہے معتبر گھرانے سے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

نبی کا واسطہ ہے معتبر گھرانے سے
نہیں ہے خالی گیا کوئی آستانے سے

پڑھو درود نبی پر یہ ہے رضائے خدا
نبی کریں گے مدد اپنے پھر خزانے سے

مدد کرو گے غریبوں کی دس گنا ملے گا
یہ ہوتی کم نہیں دولت کبھی لٹانے سے

یہ کائنات نہ ہوتی اگر نبی نہ آتے
بہار آئی یہاں پر نبی کے آنے سے

ملی ہے اتنی خوشی دکھ نہیں رہے میرے
نصیب جاگے ہیں میلاد اب منانے سے

پڑھی ہے نعت نبی ٹل گئے غم شہزاد
رسول پاک کی محفل ابھی سجانے سے

Rate it:
Views: 304
02 Jan, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets