یہ کیا عالم بپا ہے اس جہاںِ فانی میں اے خدا
نا ہی مخفوظ بچے ہیں نا ہی ہماری عورتیں
کہنے کو تو جنت ہے قدموں میں ہماری ماؤں کے
اور لُٹی جاتی ہیں عزتیں سامنےاُن کے بچوں کے
کیا یہ اسلامی ریاست ہے؟ کیا یہی مسلماں ہے؟
یہاں کیا دین کیا مسلم ,نام کا سب کچھ باقی ہے
یہ کس مستی میں ڈوبا ہے 'بنی آدم اس دنیا میں
کہ یہاں ہر انسان ڈرتا ہے انسان نُما درندوں سے
وہ نبی کا عرش پہ رو دینا اپنے رب کے سامنے
نبی کی التجاؤں کا کیا یہ صِلہ مناسب ہے ؟