Add Poetry

نبیؐ قرآن پڑھتے ہیں

Poet: Prof Niamat Ali Murtazai By: Prof Niamat Ali Murtazai,

نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، ستارے آ کے سنتے ہیں
یہاں قسمت سنورتی ہے، ذرے بھی چاند بنتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، ہوائیں آ کے سنتی ہیں
یہاں خوشبو بکھرتی ہے، گلوں میں خار ڈھلتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، پرندے آ کے سنتے ہیں
یہاں ملتی اماں بھی ہے ، قفس سے پر نکلتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، ملائک آ کے سنتے ہیں
انہیں ملتی حلاوت ہے، مدارج ان کے بڑھتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، خلائق آ کے سنتے ہیں
انہیں اکسیر ملتی ہے، پرانے زخم بھرتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، چمن بھی آ کے سنتے ہیں
انہیں ملتی ہے رنگینی ، خزاں کے سائے ڈھلتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، بتوں میں جان پڑتی ہے
ہوئے کنکر بھی گویا ہیں، شجر بھی راہ چلتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، تو جبرائیل سنتے ہیں
ہوئی دنیا آسودہ ہے،فلک بھی جھوم جاتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، تو بیت اﷲ بھی سنتا ہے
سنے زم زم بھی رک رک کر صفا مروہ بھی گاتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، بہاریں جھوم جاتی ہیں
ہوئے موسم سہانے ہیں، اندھیرے بھاگ جاتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، گھٹائیں برس جاتی ہیں
بریں جنت زمیں اترے، نظارے دل لبھاتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، بھریں لفظوں کے پیمانے
بھرے مستی حروفوں میں مصوتے دل جلاتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، ملے روحوں کو انگڑائی
دلِ مردہ بھی زندہ ہوں زمانے رک سے جاتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، خدا خود آ کے سنتا ہے
حروفِ جو مقطع کا خودی مطلب بتاتے ہیں
نبی ؐ قرآن پڑھتے ہیں، سنو تم مرتضائیؔ بھی
وہاں جا کر سنبھلتے ہیں یہاں جو گرتے جاتے ہیں
 

Rate it:
Views: 335
17 Dec, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets