Add Poetry

نبیوں کے سلطان

Poet: Dr.Muhammed Husainb Mushaid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

نبیوں کے سلطاں ہیں آپ پیارے آقا صلِّ علیٰ
دینِ خدا کی جاں ہیں آپ پیارے آقا صلِّ علیٰ

آپ سا کوئی آیا نہیں ہے ،بلکہ رب نے بنایا نہیں ہے
خالقِ کل کی شاں ہیں آپ پیارے آقا صلِّ علیٰ

آپ سے الفت دین کی پہچاں ، آپ سے نفرت کفر کی پہچاں
جانِ جاں ایماں ہیں آپ پیارے آقا صلِّ علیٰ

گنبدِ خضرا نور کا مخزن ، مجھ کو دکھا دیں دل ہو روشن
میرا تو ارماں ہیں آپ پیارے آقا صلِّ علیٰ

نورِ یقیٖں کی بارش پیہم ، آپ کے دم سے جاری ہردم
رحمت کی پہچاں ہیں آپ پیارے آقا صلِّ علیٰ

قبضہ رب نے دیا ہے سب پر ، جنّ و انس و حور وملک پر
مالک ہیں سلطاں ہیں آپ پیارے آقا صلِّ علیٰ

روزِ محشر پیارے آقا ، اپنے مُشاہدؔ کو بھی بچانا
محبوبِ رحماں ہیں آپ پیارے آقا صلِّ علیٰ
٭
 

Rate it:
Views: 585
13 Nov, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets