جہاں میں عزم و شجاعت کی آبروُ ہے حسینؓ
ہر اِک تڑپتے ہوۓ دِل کی آرزوُ ہے حسینؓ
وہ جِس کے خوُن سے رنگین کاینات ہویٔ
فلک کی آنکھ سے ٹپکا ہوُا لہوُ ہے حسینؓ
اُسی کے دم سے ہے پایند ہ طرزِ جنگ و جدال
عدوُ کو چیرتا کربل میں دوُ بدوُ ہے حسینؓ
لٹا کے خود کو بچایا ہے جِس نے اُمت کو
نبی کو ناز ہے جِس پر وہ نیک خو ہے حسینؓ
ہم اُس شہید کی عظمت پہ ناز کرتے ہیں
رسوُلِ پاک کی تصویر ہوُ بہوُ ہے حسینؓ
وہ اپنے خون سے تاریخ لکھ گیا رفعتؔ
خدا بھی جِس پہ فدا ہو وہ خوبروُ ہے حسینؓ