Add Poetry

نظارۂ جمال نے سونے نہیں دیا

Poet: Rehana Roohi By: Nabeel, khi
Nazzara E Jamal Ne Sone Nahi Diya

نظارۂ جمال نے سونے نہیں دیا
شب بھر ترے خیال نے سونے نہیں دیا

پہلے نوید وصل مری نیند لے اڑی
پھر نشۂ وصال نے سونے نہیں دیا

جس روز اس کے جھوٹ کی سچائیاں کھلیں
سقراط کی مثال نے سونے نہیں دیا

کس خوبصورتی سے جدا کر دیا ہمیں
دشمن کے اس کمال نے سونے نہیں دیا

جو بھیک مانگتے ہوئے بچے کے پاس تھا
اس کاسۂ سوال نے سونے نہیں دیا

شب بھر میں جاگتی رہی جس رنج کے سبب
دن کو بھی اس ملال نے سونے نہیں دیا

کتنی تھکن سفر کی تھی پر واپسی کی شام
اس شوق عرض حال نے سونے نہیں دیا

روحیؔ میں خواب عشق سے جاگی تو اس کے بعد
کتنے ہی ماہ و سال نے سونے نہیں دیا

 

Rate it:
Views: 894
14 Mar, 2017
More Rehana Roohi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets