Add Poetry

نظر کرم فرماتے جائیے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہم پہ نظر کرم فرماتے جائیے
کوئی نیا الزام ہو تو لگاتے جائیے

جب دیکھو کہ ہم سنبھلنے لگے ہیں
پھر ستم کی رفتار بڑھاتے جائیے

بے شک ہمارا مال کھاتے جائیے
مگر ہم سے دوستی نبھاتے جائیے

آپ میری حوصلہ افزائی کرتی آئی ہیں
آج آخری بار میری ہمت بڑھاتے جائیے

ہم نے تو کئی سالوں سے ہنسایا ہے تمہیں
پیار سے گدگدی کر کے مجھے ہنساتے جائیے

Rate it:
Views: 288
26 Mar, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets