حاصل ہے مجھے نسبت سلطان مدینہ
تو کیوں نہ کہوں شوکت سلطان مدینہ
خواہش ہے ملے قربت سلطان مدینہ
کافی ہے مجھے نکہت سلطان مدینہ
لائے کوئ پیغام مدینے کی فضا سے
حسرت ہے مری صحبت سلطان مدینہ
پھر اور کسی چیزکی حاجت نہیں ہوگی
مل جائے جسے دولت سلطان مدینہ
ہر وقت درودوں کا بیاں ہوگا زباں پہ
ہر وقت ذکر عظمت سلطان مدینہ
نازاں ہےخدا جن پہ وہ ہیں رحمت عالم
قرآں میں بیاں رفعت سلطان مدینہ
بخشش مری سرکار کرائیں گے خدا سے
وہ فخر خدا رحمت سلطان مدینہ
کھل جائیں قفل دل کے ہوں آزاد مرے لب
لکھتی رہوں میں مدحت سلطان مدینہ