Add Poetry

نعت رسول مقبول

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

روضۂ اقدس کی جالی چومنے کی پیاس ہے
روزِ محشر مجھ کو دیدارِ نبیؐ کی آس ہے

آمنہؑ کی گود میں جس روز آئے مصطفیٰ
دن مبارک ہے بڑا اور وہ گھڑی کیا خاص ہے

خوش نصیبی ہے مری اس کے سوا کیا اور ہے
کہ محبت مجتبےٰؐ کی میرے دل کو راس ہے

میرے آقاؐ کی مجھے مل جائے جو نظرِ کرم
تو مجھے منظور ساری عمر کا بن باس ہے

رشک کیوں نہ آئےاس گھر کے مکینوں پر مجھے
جن کی قسمت میں لکھا شہرِ مدینہ کے پاس ہے

کوئی بھی خالی گیا نہ تیرے در سے آج تک
میری جھولی بھی بھرے گا تو مجھے احساس ہے

ہاں پڑھے کوئی درود پاک جس تسبیح پر
اس کا ہر دانہ ہی گویا نیلم و الماس ہے

ایک خوشبو سی ہے عذرا جو ہواوَں میں گھلی
کچھ نہیں یہ تو نبیؐ کی برکتِ انفاس ہے
 

Rate it:
Views: 2052
30 Jul, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets