Add Poetry

نعت رسول مقبول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

Poet: By: Bakhtiar Nasir, Lahore

رسولوں کے سردار تشریف لائے
مبارک ہو سرکار تشریف لائے

بنایا جنہیں اپنا محبوب حق نے
وہ دلبر وہ دلدار تشریف لائے

جو اللہ کے بعد سب سے بڑے ہیں
دو عالم کے سردار تشریف لائے

جو دن رات روتے تھے امت کی خاطر
وہ امت کے غمخوار تشریف لائے

مدد گار ہیں جو زمانے میں سب کے
وہ سب کے مدد گار تشریف لائے

ہے مہکا ہوا جن سے باغ دو عالم
وہی جان گلزار تشریف لائے

جنہیں پیار کرتا ہے پرنم زمانہ
جنہیں ہے سب سے پیار‘ تشریف لائے

Rate it:
Views: 562
21 May, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets