نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

Poet: Shirin Lughari Amber By: uzma ahmad, Lahore

سرورِ دوجہاں ذات ہے آپ کی
چارہء بےکساں ذات ہے آپ کی
رہبرِ عاجزاں، رہبرِ کاملاں
ہادی ءِ انس و جاں ذات ہے آپ کی
دشمنوں سے بھی جس نے کیا درگذر
کس قدر مہربان ذات ہے آپ کی
مدحتِ مصطفٰی میرے بس میں نہیں
میں کہاں اور کہاں ذات ہے آپ کی
آپ کے نقشِ پا باعثِ روشنی
ضوفشاں، ضوفشاں ذات ہے آپ کی
آپ کی ذات ہے سائبانِ کرم
وجہِ امن و اماں ذات ہے آپ کی
آپ سے میرا ہر لفظ عنبر فشاں
حسنِ شیریں بیاں ذات ہے اپ کی

Rate it:
Views: 797
26 Aug, 2015
More Religious Poetry