Add Poetry

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

زندگی اپنی سنوارنا چاہتے ہو گر ، دامنِ مصطفی ﷺ تھام لو
دنیا میں نام اپنا بنانا چاہتے ہو گر،دامنِ مصطفی ﷺ تھام لو

دن کو سکوں پانا چاہتے ہو گر،دامنِ مصطفی ﷺ تھام لو
شب کو چین پانا چاہتے ہو گر، دامنِ مصطفی ﷺ تھام لو

اپنے غلاموں کی وہ قسمتیں بناتے ہیں، زندگی غلاموں کی آقاﷺ تو سجاتے ہیں
زندگی اپنی سجانا چاہتے ہو گر ، دامنِ مصطفی ﷺ تھام لو

خوشیاں کرتے ہیں عطا دکھ درد کے ماروں کو ، سہارا دیتے ہیں مصطفیﷺ سب بے سہاروں کو
دکھ اپنے مٹانا چاہتے ہو گر ، دامنِ مصطفی ﷺ تھام لو

آقا ﷺ کی رضا میں ہی رب کی رضا ہے ، تمنا جو ہے اُن کی وہی رب کی قضا ہے
رب کو اپنے منانا چاہتے ہو گر ، دامنِ مصطفی ﷺ تھام لو

Rate it:
Views: 385
17 May, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets