میں نے جب بھی خدا کو دیکھا ہے
حسن جمال مصطفیٰ ﷺ کو دیکھا ہے
ہر عیب پہ میرے ستار رکھتا ہے پردہ
رحمت میں رب کی مصطفیٰ ﷺ کو دیکھا ہے
زلیخا نے دیکھا ہے حسن یوسف
یوسف نے مگرمصطفیٰ ﷺ کو دیکھا ہے
قل انبیاؤں اولیاوں کا یہی ہے دعوا
خدا کےبعد نہ مصطفیٰ ﷺ سا دیکھا ہے
جس نے بھی دیکھا ہے حسسنین کا جلوہ
در حقیقت مصطفیٰ ﷺ کو دیکھا ہے
میں نے تو دیکھی ہے چشم رحمت آپ ﷺ کی
یا پھر بخشنا رحمٰن کا دیکھا ہے
فلک پر جھوم کر مہتاب ستاروں نے کہا
خدا کے چاند مصطفیٰ ﷺ کو دیکھا ہے
سورت وَالضُّحَى میں ہیں تصور مصطفیٰ ﷺ
قرآن سارا بس آپ ﷺ میں دیکھا ہے
آپ ﷺ کا پیکر ہے الله کا نور
نور والوں نے نور کو دیکھا ہے
غلام بنا رکھا ہے اب تلک مجھ کو
رحمت نزول حضورﷺ کو دیکھا ہے