Add Poetry

نعت پاک ﷺ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

مرا عشق وہ ﷺ، دلربا کہتے کہتے
میں ہو کر رہوں گی فنا کہتے کہتے

مدینے کی گلیوں میں جاں میری نکلے
صلِّ علٰی ، مصطفے کہتے کہتے

مری زندگی کا مکمل ہو قصہ
خدایا یہ حمد و ثنا کہتے کہتے

یہ ڈوبا ہوا ہے خوشی میں مدینہ
انہیں ﷺ مرحبا مرحبا کہتے کہتے

اسے دین و دنیا میں عزت ملی ہے
جو مر جائے اس کا گدا کہتے کہتے

مجھے خواب میں ان کا ﷺجلوہ عطا ہو
مروں میں مسلسل دعا کہتے کہتے

جی وشمہ میں اپنے غموں کو مٹاؤں
خدا ، اے خدا ، اے خدا کہتے کہتے

Rate it:
Views: 397
01 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets