نعت گوئی میں دلکش فضا چاہئے
مجھ کو طیبہ کی ٹھنڈی ہوا چاہئے
میرے شعروں میں حسنِ نبی ہو فقط
شاہِ عالم کی مجھ کو عطا چاہئے
اب تو مطلوب ہے رحمتِ دو جہاں
زندگی کو میسر شفا چاہئے
آپ آئے تو ظلمت کے بادل چھٹے
اب بھی خیرُ الورٰئ کی ضیا چایئے
آپ ہیں بے قراروں کے آقا قرار
آپ کے عشق کی انتہا چاہئے
وشمہ چاہے ہمشہ ہی رحم و کرم
اس پہ پیارے نبیﷺ کی ردا چاہئے