اے شہِ کون ومکاں
آپ کا ذکرِ جمیل
انساں کے بس کی بات نہیں
اُس نے بیاں فرمائے ہیں
اوصاف آقا آپ کے
اپنے کلام پاک میں
خالق ہے جو مالک ہے جو
بے شک شروع سے ختم تک
ہر اک ادائے دل نواز
ہر ایک خوئے پاک باز
سرکارِ دوجہان کی
قرآن میں موجود ہے
حق بات کہہ دوں الغرض
قرآں شروع سے ختم تک نعتِ شہ کونین ہے