رب کریم جس پہ انعام کرے
محفل میلادکاوہ اہتمام کرے
رہے گی گھراس کے سلامتی
باہرسے جب آئے سلام کرے
بھیجتے ہیں درودرب اورفرشتے
وظیفہ یہی روزانہ صبح وشام کرے
ملی ہے نعمت سخن وقلم جسے
محبت رسول دہرمیں عام کرے
اشک زین العابدین کاصدقہ اللہ
دورسب کے رنج وآلام کرے
بڑھتا ہے باہمی محبت کارشتہ
کرے بڑاشفقت چھوٹااحترام کرے
دل میں رہے الفت رسول کی
زبان سے مدحت خیرالانام کرے
قابل تکریم ہے تیراوہ رہبر
نمازوں میں جس کوامام کرے
سفرزندگی کااتناہے فقط
جیسے مسافرراہ میں قیام کرے
بسم اللہ پڑھے شروع کرتے وقت
جب بھی کوئی جائزکام کرے
خوراک دوپہرکھانے کے بعد صدیقؔ
سنت ہے کچھ دیرآرام کرے