Add Poetry

نماز چشم کی ٹھنڈک حضوؐر کی

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

نماز چشم کی ٹھنڈک حضوؐر کی
صحیح نکلی تو ملنی نجات بھی

منائے جشن مگر ہو خیال گر
قضا نہ ہو جو صلاۃ پھر کہیں کوئی

زبانی دعوے کہاں چلتے سوچئے
انا کو چھوڑئے، غفلت ہے ہی بری

وہی محب نبی ہوتے ہیں جن کو ہو
قلق جو چھوٹنے سنت پہ جب دلی

فضا میں گونجتے بس نعرے زور سے
عمل سے رشتہ جڑے تو بھلا کبھی

رمق دمق کی ضرورت ہے آج پر
بے سودگی و بے حیائی نہ چھوٹتی

گناہ سے جو برتتے دوری نہیں
نتیجہ نار دوزخ کی تپش ہوگی

کرے بدی، اسے ناصؔر وہی ملے
بہشت نیک بھلے کو ہی ہے بنی
 

Rate it:
Views: 684
20 Oct, 2021
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets