پہلے تو دیتی تھی طرح طرح کے گفٹ مجھے
اب کرواتی نہں میری بیوی لفٹ مجھے
ویسے تو جانے سے پہلے مجھکووہ بتاتی ہے
کرتا ہوں جب آفس سے فون نہں اٹھاتی ہے
پورے دن کا تھکا ہوا بندہ جب گھر جائے
پوچھے نہ وہ پانی نہ دے اک کپ چائے
سچ پوچھو تو تنگ آگیا ہوں میں بیوی سے
جب دیکھو ہر وقت چپکی رہتی ہے ٹی وی سے