آپۖ کے نور کی ہے جلا محبوب خدا سفارش کرنا
میری آتش عشق کو بڑھکائے ردا کی ہوا
محبوب خدا سفارش کرنا
ہر عاشق کا سلام میرے وجود سے ہو کر گزرے
آپۖ کے در آتی ہر گلی کا ہو جاؤں خاک پا
محبوب خدا سفارش کرنا
عقیدت و محبت میں ہر جالی سے گزر جاؤں
قدموں میں مسل مسل کر ہو جاؤں ہوا
محبوب خدا سفارش کرنا
آپۖ کی رحمتوں کو بن کے ہوا سمیٹ لوں
گھر گھر دستک دوں ہو جاؤں صدا
محبوب خدا سفارش کرنا
مجھ بےعلم کے آنسوؤں کو گر مل جائے زباں
صحرا میں عقیدت کے پھول دوں کھلا
محبوب خدا سفارش کرنا
مدینہ شہر مجھے نظر آتا ہے گنبد
ہر ذرہ کو دیکھتا ہوں پڑھتے ہوئے ثنا
محبوب خدا سفارش کرنا
آپۖ ہی کی طریقت ہو میری اِتِّباع پَیراہَن
میرا قلب پڑھے لا الہ الااَللہ نظر آؤں گدا
محبوب خدا سفارش کرنا
روح ایمان کرے بیان آپۖ ہی کی شان
برق شِتاب ابصار کی ہے ابتغا
محبوب خدا سفارش کرنا