Add Poetry

نَفَس میں ہمارے ترا نام ہوگا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر , Mumbai

نَفَس میں ہمارے ترا نام ہوگا
ترے نام سے ہی تو سب کام ہوگا

محبت میں تیری فنا ہو ہی جائیں
اسی سے تو بس اپنا اکرام ہوگا

جھکے نہ تو یہ سر کسی کے بھی در پر
اسی سے تو بہتر ہی انجام ہوگا

رہے اس جہاں میں تو حق کا ہی غلبہ
اسی کے لئے اب تو اقدام ہوگا

نہ ہوگی جو نظر کرم ان کی تب تو
جو منصوبہ ہوگا وہ ناکام ہوگا

کریں زندگی کو شریعت کے تابع
اسی سے ہمیں پر تو انعام ہوگا

گناہوں پہ جرأت مناسب نہیں ہے
نہ اس کا کبھی بھی تو اِبْرام ہوگا

عمل میں اثر کے تو اخلاص ہی ہو
اسی سے تو بہتر ہی اِتْمام ہوگا
 

Rate it:
Views: 2
20 Feb, 2025
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets