Add Poetry

نہ بلو نہ چھنو نہ منی نہ شیلا

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

کرکٹ میں زیرو جوا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

چھری لے کے آ اب قصائی کی صورت
محبت میں مرغا بنا چاہتا ہوں

نہ بلو نہ چھنو نہ منی نہ شیلا
میں بس آپکو تاڑنا چاہتا ہوں

مجھے صرف باتوں میں ٹرخا نہ جانی
کوئی عشق کا سلسلہ چاہتا چاہتا ہوں

اگر بات منو تو شادی سے بھاگو
میں سارے جہاں کا بھلا چاہتا ہوں

ذوالفقار مرزا کی صورت ہوں میں بھی
بیاں دے کے پاؤں پڑا چاہتا ہوں

نہ اسکور ۔ وکٹیں ۔ نہ کپتانی مالک
فقط عقد میں ثانیہ چاہتا ہوں

آخری شعر شعیب ملک کی جانب سے معذرت کے ساتھ اور ساری غزل روح اقبال سے معذرت کے ساتھ

Rate it:
Views: 755
27 Feb, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets