Add Poetry

نہ دمِ مسیح کی آرزو

Poet: ابنِ مُنیب By: ابنِ مُنیبؔ, Pakistan

(جگر مراد آبادی کی زمیں میں چند اشعار)

نہ دمِ مسیح کی آرزو، نہ ہی خضْر سے کوئی کام ہے
میں مُریدِ قلبِ مُنیبؔ ہوں، مِرا درد میرا امام ہے

تجھے واں مِلے، مجھے یاں مِلے، یہ جو دورِ جام ہے واعظا
نہ تری نظر میں حرام ہے، نہ مِری نظر میں حرام ہے

ترے وعظ میں وہ اثَر نہیں، ترے پاس دردِ جگر نہیں
تجھے دل جلوں کی دُعا لگے، تجھے مَن چلوں کا سلام ہے

یہ حساب بعد میں لیجئے، ہمیں جامِ خُلد تو دیجئے
ہمیں کیا جو حشر بپا رہے، ہمیں اپنے کام سے کام ہے!
 

Rate it:
Views: 1
25 Jan, 2025
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets