نہ دیکھا
Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi تھمایا تو نے جو ڈبّہ تھا اُسمیں جُوس نہ دیکھا
بہت دیکھے مگر تُجھ سے بڑا کنجُوس نہ دیکھا
میری زلفوں کو بیگم جَھاڑیوں کا جُھنڈ کہتی ہے
اور اپنے باپ کے سر پر اُگا وہ پُھوس نہ دیکھا
جو مُوڈ اچھا ہو تو بیگم کی خوشیاں میرے دم سے ہیں
وگرنہ اُس نے میرے پائے کا منہُوس نہ دیکھا
میں دنیا بھر میں گھوما، ہر جگہ، ہر شے کو دیکھ آیا
مگر افسوس میں نے آج تک یہ رُوس نہ دیکھا
کوئی نمرود کو کوسَے، کوئی فرعون پر برسے
مگر ہم نے بھی ظالم تجھ سا “پیلا طوس “نہ دیکھا
اُڑا پھرتا تھا کل تک تو بگولے کی طرح اشہر
نکاح کے بعد ہم نے تجھ سا پھر مبحوس نہ دیکھا
More Funny Poetry







