Add Poetry

نہ وہ دیکھتے ہیں نہ ہم دیکھتے ہیں

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

نہ وہ دیکھتے ہیں نہ ہم دیکھتے ہیں
تما شا یہ ا ہل کرم دیکھتے ہیں

جنھیں دیکھے بن دن گذرتانہیںہے
انہیں یہ گلہ ہےکہ کم دیکھتے ہیں

پڑاؤ وہیں ڈال دیتے ہین اپنا
جدھرانکے نقش قدم دیکھتےہیں

تبسم سجا کے لبوں پہ وہ اپنے
مری زلف کے پیچ وخم دیکھتےہین

نظر میری انکو نہ لگ جائےیارب
محبت سے جب وہ صنم دیکھتےہیں

نہ پوچھیں ٹھکانہ دل مضطرب کا
ا نہیں جب گرفتار غم دیکھتے ہیں

محبت ہوئ ہے ہمیں جب سے یاروں
نگاہوں کوتب سےہی نم دیکھتےہیں

غزل میرے دل پر حکومت ہے جسکی
وہی نام دل پر رقم دیکھتے ہیں

Rate it:
Views: 416
22 Sep, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets