Add Poetry

نہیں ہوتی وہاں رحمت خدا کی

Poet: ابنِ منیب By: ابن منیب, سویڈن

نہیں ہوتی وہاں رحمت خدا کی
نہ ہو وُقعت جہاں صدق و صفا کی
ہوئے رشوت کے آگے سر نِگوں سب
مثالیں دے رہے تھے کربلا کی!
دِکھائی محتسب نے وہ کرپشن
"مَرَض بڑھتا گیا جُوں جُوں دوا کی"
تواضع، صبر، اور ایمانِ کامل
یہی سُنت رہی ہے انبیا (ع) کی
امانت ہے بڑی، سمجھو عزیزو!
تمہارے گھر میں یہ 'بندی خدا کی'
غرورِ ذات میں بھٹکا کئے ہم
بہت تاریک تھیں گلیاں اَنا کی
تڑَپ نا آشنا ہو تار؟ کیوں ہو!
مریضِ عشق کو حاجت شفا کی؟
ہوئے نہ مائلِ عرضِ سُخَن ہم
مگر جب ابتدا کی، انتہا کی!

شاعر: ابنِ مُنیب

نوٹ: یہ اشعار مشہور مصرعے “مرض بڑھتا گیا۔۔۔۔“ کے وزن پر لکھے گئے ہیں۔

Rate it:
Views: 1124
18 Nov, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets